Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کی فروخت پر قید

بسا اوقات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے۔ فائل فوٹو 
سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت کرنا منع ہے۔ پابندی نہ کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے توجہ دلائی ہے کہ اگر کسی شخص نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک فروخت کی تو اسے چھ ماہ تک قید، ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی جبکہ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
وزارت صحت نے واضح کیا کہ بعض فارماسسٹ اس پابندی کا احترام نہیں کررہے ہیں اب ان پر نظر رکھی جائے گی۔
وزارت صحت نے کہا کہ بسا اوقات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال منفی اثرات کا باعث بنتا ہے اس سے سعودی اور غیر ملکی صارفین کو بچانے کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔
               
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: