Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرسری کے طلبہ کے لیے بس میں کلاس روم

بس کو کرین کے ذریعے اسکول کے احاطے میں منتقل کیا گیا۔ فوٹو: اخبار 24
سعودی عرب کے مشرقی ریجن دمام کی امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی میں شعبہ تدریس کی طالبات نے ناکارہ بس کو نرسری کے بچوں کے لیے خوش نما کلاس روم میں تبدیل کر دیا۔
طالبات نے پرانے ماڈل کی ناکارہ بس حاصل کی جسے کرین کے ذریعے سکول کے گرائونڈ میں پہنچایا گیا۔ طالبات نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے ناکارہ بس کو اس خوبصورتی سے ڈئزائن کیا کہ بس خوش نما کلاس روم میں تبدیل ہو گئی۔

بس کو کلاس روم میں تبدیل کرنے کے لیے طالبات کو کافی محنت کرنا پڑی۔ فوٹ: اخبار 24 

مقامی نیوز ویب سائٹ اخبار 24 نے طالبات کے کارہائے نمایاں کو تصویری طور پر مرحلہ وار بیان کیا ہے جس میں اس ناکارہ بس کو دکھایا گیا ہے جب اسے حاصل کیا گیا بعدازاں بس کو کرین کے ذریعے سکول کے احاطے میں منتقل کر کے اسے صاف کرنے کے بعد بس کے اندرونی حصے کو کلاس روم کی شکل دی گئی۔

بس میں گنجائش پیدا کرنے کے لیے اس کی سیٹوں کو نکالا گیا۔ فوٹو: اخبار 24 

طالبات کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے خوش نما کلاس روم بنانے کا خیال بس کو دیکھ کر آیا۔ بس میں گنجائش پیدا کرنے کے لیے اس کی سیٹوں کو نکالا گیا بعدازاں اسے باقاعدہ کلاس روم کے طور پر سجایا گیا ۔

ماہرین تعلیم کا کہنا تھا کہ طالبات کی جانب سے یہ کوشش مثالی ہے۔ فوٹو: اخبار 24 

طالبات کا کہنا تھا کہ نرسری کے بچے خوش نما کلاس روم میں شوق سے بیٹھیں گے اگر اس طرح کے کلاس روم مزید بنا کرسکولوں میں رکھے جائیں تو بچوں کو دلچسپ انداز میں سکول جانے کے لیے راغب کیا جاسکتا ہے۔ 
اس حوالے سے ماہرین تعلیم کا کہنا تھا کہ طالبات کی جانب سے یہ کوشش مثالی ہے انہوں نے جس محنت اور لگن سے ناکارہ بس کو خوبصورت کلاس روم میں تبدیل کر دیا وہ منفرد اقدام ہے۔ 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: