Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی باکسر سعودی لباس میں

ہفتہ 7 دسمبر کو ہونے والے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں، فوٹو: مز مز
امریکی باکسر اینڈی رویز کی سعودی لباس ’ثوب‘ اور ان کی اہلیہ کی سعودی ’عبایہ‘ میں تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مزمز ویب سائٹ کے مطابق امریکی باکسر اینڈی رویز پہلی مرتبہ سعودی لباس میں نظر آئے ہیں۔ دونوں ریاض کے الفیصلیہ ہوٹل میں موجود تھے۔ ہوٹل میں موجود سعودی شہریوں، سیاحوں اور مقیم غیر ملکیوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

امریکی باکسر اینڈی رویز نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، فوٹو: مز مز

برطانوی باکسر انتونی جوشوا اورمیکسیکن نژاد امریکی باکسر اینڈی رویز نے ایک ساتھ ڈنر کیا۔ مقابلے سے ایک دن قبل دونوں باکسر ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھے گئے۔
 اس موقع پر انتونی جوشوا ٹریک سوٹ میں تھے جبکہ اینڈی رویز سعودی لباس میں تھے۔ ان کی اہلیہ نے خوبصورت کڑھائی کیا ہوا سیاہ عبایہ زیب تن کیا ہوا تھا۔
 دونوں باکسرز ہوٹل میں موجود سیاحوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے، خوش گپیاں بھی کیں۔

برطانوی باکسر انتونی جوشوا اور امریکی باکسر اینڈی رویز نے ایک ساتھ ڈنر کیا، فوٹو: مز مز

و اضح رہے کہ الدرعیہ سیزن میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن آندرے رویزاور برطانوی باکسر انتونی جوشوا کے درمیان ہفتہ سات دسمبر کو ہونے والے مقابلے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
 سعودی میڈیا میں اس تاریخی مقابلے کی تیاریوں کو نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔
 میکسیکو کے باکسر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن آندرے رویز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔

ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے، فوٹو: مز مز

 ڈبلیو بی اے ، آئی بی ایف ، ڈبلیو بی او اور آئی بی ایف ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن اینڈی رویز جونیئر ’دی ڈسٹرائر‘ اور 2012 اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے۔
انتھونی جوشوا نے اب تک کے 23 بین الاقوامی مقابلوں میں سے 22 میں فتح حاصل کی ہے۔ میکسیکین امریکن اینڈی رویز جونیئر نے 34 مقابلوں میں سے 33 میں شاندار کامیابی سمیٹی ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: