Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں روزانہ 40 ہزار روٹیوں کی تقسیم

یہ خدمت کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ہے۔ فوٹو:عاجل
مغربی ایشیا کے ملک لبنان میں قائم ایک بیکری میں روزانہ 40 ہزار روٹیاں تیار کی جاتی ہیں جو وہاں کے ضرورت مند خاندانوں میں مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔
اس بیکری کا نام امل چیریٹی بیکری ہے، جہاں سے شمالی لبنان کی وائٹ ہیند سوسائٹی کے تعاون سے روٹیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔
لبنان دنیا بھر کے بڑے مقروض ممالک کی فہرست میں شامل ہے، جہاں عوام نے بڑھتی معاشی بدحالی سے تنگ آکر رواں سال اکتوبر میں مظاہرے شروع کیے تھے۔ اس کے نتیجے میں ملک کے وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

روٹیوں کی تقسیم میں شمالی لبنان کی وائٹ ہینڈ سوسائٹی کا تعاون حاصل ہے۔ فوٹو: عاجل

شمالی لبنان میں روٹیوں کی تقسیم سے متعلق سعودی پریس ایجنسی نے لکھا ہے کہ اس کارخیر میں بنیادی کردار سعودی عرب کے کنگ سلمان مرکز برائے انسانی خدمت اور امدادی مرکز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یہ خدمت اس کام کا حصہ ہے جس کے تحت دنیا بھر میں غریب اور ضرورت مند افراد کو سعودی عرب کی جانب سے امداد فراہم کی جاتی ہے۔

شیئر: