Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انٹرنیٹ صارفین کتنے؟

۔پندرہ برس سے زیادہ کے 88.60 فیصد سعودی انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔فوٹو :روئٹرز
سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پندرہ برس سے زیادہ عمر کے 88.60 فیصد سعودی انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔
العربیہ نیٹ نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ یہ اعداد و شمار 2019 کے دوران ایک سروے کے تحت افراد اور خاندانوں کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔
 سعودی عرب کے 92.77 فیصد خاندان انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 27.07 فیصد خاندانوں کے گھروں میں لینڈ لائن فون موجود ہے۔ 

 موبائل فون رکھنے والے خاندانوں کا تناسب 99.27 فیصد ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

 موبائل فون رکھنے والے خاندانوں کا تناسب 99.27 فیصد ہے۔ ایسے خاندان جن کے پاس گھروں میں کمپیوٹر ہے، ان کا تناسب 53.41 فیصد ہے۔
 ایسے خاندان جن کے پاس ٹی وی اور ریڈیو سیٹس موجود ہیں ان کا تناسب 92.95 فیصد اور 20.57 فیصد بتایا گیا ہے۔
افراد کے حوالے سے سروے میں بتایا گیا کہ پندرہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ 46.48 فیصد کمپیوٹر استعمال کررہے ہیں ۔ پندرہ برس او راس سے زیادہ عمر کے شہری 88.60 فیصد انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔ عمر کے اسی زمرے میں آنے والے 96.74 فیصد موبائل استعمال کررہے ہیں۔ 

آن لائن کاوبار کرنے والوں میں پوری دنیا میں سعودی عرب 13ویں نمبر پر ہے۔فوٹو :روئٹرز 

محکمہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ سروے کی مدد سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کی بنیاد پر پالیسی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ 
سعودی عرب کے اخبار الاقتصادیہ کے مطابق آن لائن کاوبار کرنے والوں میں پوری دنیا میں سعودی عرب 13ویں نمبر پر ہے۔
سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں سے 27 فیصد آن لائن کاروبار کررہے ہیں جو کل آبادی کا 25 فیصد ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: