Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر علاقوں میں دھند، ریاض اور دمام میں بارش

ریاض اور مشرقی ریجن میں آج بھی بارش ہوگی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، ریاض اور مشرقی ریجن میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیگر شہروں میں موسم ابر آلود ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں پر سفر کرنے والے دھند کی وجہ سے محتاط رہیں۔‘
  • اپ رہیں، واٹس ایپ جوائن کریں


بیشتر علاقے آج دوپہر تک دھند کی لپیٹ میں رہیں گے (فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور شمالی علاقوں کے رہائشی آج اپنے دفاتر میں تاخیر سے پہنچیں گے۔ اس کی وجہ دھند ہے جو دوپہر تک رہے گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہروں کے اطراف اور ہائی وے پر دھند کی شدت میں مزید اضافہ ہے۔ اس کے لیے ہائی وے کے سفر سے اجتناب بہتر ہے۔‘
دوسری طرف قصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ کے استاذ ڈاکٹر عبد العزیز المسند نے کہا ہے کہ’ ریاض اور مشرقی ریجن میں آج بھی بارش ہوگی جبکہ دیگر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں البتہ موسم ابر آلود رہے گا۔‘
ادھر محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج بدھ کو ریاض اور مشرقی ریجن میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: