Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: بارش کے باعث 10گھنٹے میں 154ٹریفک حادثات

دبئی میں جمعرات کو موسم ابر آلود رہے گا۔جمعہ کو بارش کا امکان ہے۔فوٹو :گلف نیوز
 دبئی میں آپریشن کمانڈ کے اعلیٰ عہدیدار کرنل ترکی بن فارس کے مطابق بارش کے باعث 154ٹریفک حادثات ریکارڈ پر آئے ہیں۔
دبئی اور شارجہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش بدھ کو دن بھر جاری رہی۔ حکام نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی خرابی کے دوران احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
البیان آن لائن کے مطابق دبئی محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف المزروعی نے بتایا متعدد سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ٹریفک حادثات میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

بارش کے باعث دبئی ائیر پورٹ پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔فوٹو :گلف نیوز

موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ائیر پورٹ پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ موسم بہتر ہونے پر ائیر پورٹ پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
عجمان پولیس کے مطابق بارش کے دوران ریاست میں کوئی بڑا ٹریفک حادثہ پیش نہیں آیا۔ ٹریفک اژدحام ضرور تھاتاہم ٹریفک میں کہیں بھی خلل نہیں پڑا۔
 موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی میں جمعرات کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔جمعہ کو بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جگہ جگہ سڑکیں بارش کے باعث بند تھیں یا ٹریفک جام تھا۔فوٹو :گلف نیوز

الامارات الیوم نے دبئی میں موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح تک ساحلی علاقوں، مغربی جزیروں اور بعض شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔
گلف نیوز کے مطابق ایک تارک وطن نے بتایا کہ وہ شارجہ سے دبئی اپنے آفس 4گھنٹے میں پہنچ سکا۔ جگہ جگہ سڑکیں بارش کے باعث بند تھیں یا ٹریفک جام تھا۔
 

شیئر: