Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بین الاقوامی کتب میلہ سج گیا

لوگوں کی بڑی تعداد بچوں کو ساتھ لے کر کتابوں کی نمائش دیکھنے جاتی ہے فوٹو سبق
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ کے پانچویں بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کردیا ہے۔
کتب میلے کی انتظامیہ نے50 ممالک کے 1820 پبلشرز کو کتب میلے میں شرکت کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان کا تعلق سعودی عرب کے علاوہ برادر عرب اور دوست ممالک سے ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان کے پبلشرز بھی اپنے سٹال لگائیں گے۔

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کتب میلے کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ فوٹو: سبق

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کتب میلے کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ چالیس عرب مسلم ممالک کے 400 پبلشرز کے اسٹالز لگائے ہیں۔
کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد جو کتب میلے کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ اعلی بھی ہیں، نے کہا ہے ’پہلے سال کتب میلہ دیکھنے کے لیے 22 لاکھ 61 ہزار شائقین پہنچے تھے۔ ہرسال شائقین اور پبلشرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔‘

سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان کے پبلشرز بھی اپنے سٹال لگائیں گے۔ فوٹو: سبق

کتب میلہ30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ہے۔ اس میں تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ عنوانوں پر مختلف علوم و فنون سے متعلق کتابیں پیش کی جارہی ہیں۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کتب میلے کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ چالیس عرب مسلم ممالک کے 400 پبلشرز کے اسٹالز لگائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خالد الفیصل نے ثقافت اور ابلاغ کی تین شخصیتوں ڈاکٹر ہاشم عبدو ہاشم، معروف ادیب عبدالفتاح ابو مدین اور مصنف مشعل بن محمد السدیری کو اعزاز پیش کیے۔ بین الاقوامی کتب میلے کے سرپرست اداروں کو بھی اعزاز دیا گیا۔

کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد کتب میلے کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ اعلی ہیں۔ فوٹو: سبق

200 سے زائد مصنفین اپنی کتابوں پر دستخط کے لیے نمائش میں موجود ہوں گے۔ کتب میلے میں 50 سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ سیمینارز، لیکچرز اور ڈراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دستاویزی فلمیں بھی میلے کا حصہ ہوں گی۔ تجریدی آرٹ ، فوٹو گرافی اور عربی رسم الخط سے متعلق ورکشاپس بھی ہوں گے۔

کتب میلے میں 50 سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ فوٹو: سبق

سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو ہرسال جدہ میں بین الاقوامی کتب میلے کا بڑی شدت سے انتظار ہوتا ہے لوگوں کی بڑی تعداد بچوں کو ساتھ لے کر کتابوں کی نمائش دیکھنے جاتے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: