Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ریما نے فلوریڈا بیس کا دورہ کیا

گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔فوٹو: عرب نیوز
امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے فلوریڈا میں پینساکولاایئر سی بیس کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعودی میڈیاکے مطابق شہزادی ریما نے سعودی عرب کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت ایئر سی بیس میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق تحقیقات میں امریکی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
شہزادی ریما نے ایئر سی بیس کے کمانڈر سے ملاقات کی اور سعودی طالب علم کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کا اعادہ کیا۔

شہزادی ریما نے ایئر سی بیس کے کمانڈر سے ملاقات کی ہےفوٹو: ٹوئٹر

سعودی سفیر نے کہا کہ’ تحقیقات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے‘۔
یاد رہے کہ فلوریڈا میں پینسا کولا ایئر سی بیس میں زیر تربیت سعودی طالب علم نے گزشتہ ہفتے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا تھا جبکہ خود حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

سعودی حکومت تحقیقات میں امریکی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہے۔فوٹو: عرب نیوز 

یاد رہے کہ اس سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی تھی۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی سیکیورٹی اداروں کو ہدایت جاری کی تھی کہ امریکی بحری اڈے میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے امریکی حکام سے بھر پور تعاون کیا جائے۔
 

شیئر: