Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مزدوروں پرعائد فیسوں میں نرمی کے اثرات‘

گزشتہ 2 ماہ کے اندر 124 چھوٹی صنعتیں قائم ہوئی ہیں فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں صنعتی اداروں میں غیر ملکیوں پرعائد فیس میں نرمی کے بعد مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے۔
صنعتی اداروں کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے وزیر صنعت انجینئر بندر الخریف کا کہنا ہے’ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد سعودی نوجوانوں کو صنعتی اداروں میں روزگا رملا ہے‘۔ 

مملکت میں 124 صنعتوں کو لائسنس جاری کیے گئے فوٹو: روئٹرز

عربی نیوز ویب سائٹ اخبار 24 کے مطابق وزیر صنعت نے مزید کہا ’ 2 ماہ قبل ایوان شاہی سے چھوٹی صنعتوں میں بہتری لانے کے لیے وہاں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں پر عائد ماہانہ فیس میں نرمی کے قانون سے کافی بہتری آئی ہے ۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران مملکت میں 124 صنعتوں کو لائسنس جاری کیے گئے جس سے مزید 6 ہزار سعودیوں کو مزید روزگار کے مواقع میسر آئیں گے‘ ۔
’ نئی قائم ہونے والی صنعتوں کے شعبے میں 2 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے اس شعبے میں مزید بہتری آئے گی‘ ۔

سرمایہ کاری میں اضافے سے مقامی نوجوانوں کو روزگا ر کے بہتر مواقع میسر آتے ہیںفوٹو: عکاظ 

 وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ صنعتوں کا قیام مثبت پیش رفت ہے جس کے بہتر اثرات جلد مرتب ہونا شروع ہونگے ۔ سرمایہ کاری میں اضافے سے جہاں مقامی نوجوانوں کو روزگا ر کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔و ہاں ملک صنعتی شعبے میں بھی ترقی کرتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مملکت میں صنعتی شعبے کو مزید مستحکم کیاجائے جس کے لیے کوشاں ہیں۔
واضح رہے سعودی کابینہ نے گزشتہ اکتوبر میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے وہاں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں پر عائد فیس میں پانچ برس تک چھوٹ دیتے ہوئے حکومتی خزانے سے ادا کرنے کے قانون کی منظور ی دی تھی۔
کابینہ کے اس فیصلے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور چھوٹی صنعتوں میں لوگو ں نے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا شروع کی جس کی وجہ سے گزشتہ 2 ماہ کے اندر 124 چھوٹی صنعتیں قائم ہوئی جہاں 3 ہزار سے زائد سعودیوں کو روزگار میسر آیا ہے۔
 

شیئر: