Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں عالمی کتب میلے کی غیرمعمولی مقبولیت

جدہ کتب میلے کا انعقاد گزشتہ 4 برس سے ہو رہا ہے (فوٹو: سبق نیوز)
جدہ میں جاری پانچویں بین الاقوامی کتب میلے میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی زائرین کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
انٹرنیشنل کتب میلے کا افتتاح گذشتہ ہفتے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا تھا۔
کتب میلہ گزشتہ 4 برس سے منعقد کیاجاتا ہے جس میں دنیا بھر سے ناشران اور مصنفیں شرکت کرتے ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق امسال 40 ممالک سے 400 سے زائد ناشران اس کتب میلے میں شرکت کر رہے ہیں ۔

میلے میں 3 لاکھ 50  ہزار سے زائد موضوع کی کتابیں رکھی گئی ہیں (فوٹو: سبق نیوز) 

میلہ جدہ کے ساحلی علاقے ابحر جنوبی میں لگایا گیا ہے جو 30 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے ۔ کتب میلے میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں جبکہ میلے میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جاتے ہیں۔
کتب میلے میں خصوصی کارنر مصنفین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جہاں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے مصنفین موجود ہیں جوکتب کے شائقین کی فرمائش پر  دستخط بھی کرتے ہیں جبکہ وہ اپنے تجربات سے بھی لوگو ں کو آگاہ کرتے ہیں۔
کتب میلے میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ ہر سال اسی مقام پر یہ میلہ منعقد کیا جاتا ہے جو بہترین اقدام ہے۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ 3 برس سے اس میلے میں شرکت کر رہا ہے۔ میلے کا انتظار بڑی شدت سے رہتا ہے۔
ایک اور کتب بین کا کہنا تھا کہ کتب میلے کا انعقاد بہترین اقدام ہے اس سے ہمیں دنیا بھر کے ادیبوں اور مصنفین سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے اور کتابوں کے بارے میں بھی کافی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

شائقین کے لیے میلے میں ثقافتی پروگرامز کا بھی پیش کیے جاتے ہیں (فوٹو: سبق نیوز) 

واضح رہے رواں سال کتب میلے میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد عنوانات پر مشتمل کتب رکھی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے  200 سے زائد مصنفین بھی میلے میں شرکت کررہے ہیں۔
میلے میں 50 سے زائد مختلف ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کی جارہی ہیں جن سے میلے میں آنے والے شائقین کافی لطف اندورز ہو تے ہیں ۔ میلہ ساحل کے پرفضا مقام پر وسیع و عریض خیمے میں  لگایا گیا ہے۔ 

شیئر: