Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرم الشیخ میں کنگ سلمان یونیورسٹی کا افتتاح کب

کنگ سلمان انٹرنیشنل یونیورسٹی 35ایکڑ رقبے پرقائم کی جارہی ہے۔فوٹو :عرب نیوز
مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں کنگ سلمان انٹرنیشنل یونیورسٹی 35ایکڑ رقبے پرقائم کی جارہی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی کنگ سلمان یونیورسٹی کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ شرم الشیخ میں زیر تعمیر یونیورسٹی کا معائنہ کیا ہے۔
مصری ایوان صدارت کے ترجمان بسام رازی نے بتایا کہ عبدالفتاح سیسی نے زیر تعمیر چار فیکلٹیوں

یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ جولائی 2017 میں کیا گیاتھا۔فوٹو :عرب نیوز

کی عمارتوں کی سائٹ کا معائنہ کیا۔ لینگویجز فیکلٹی، ٹورازم فیکلٹی،انجینیئرنگ فیکلٹی اور فنون لطیفہ فیکلٹی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
 شرم الشیخ میں دورے کے موقع پر مصری صدر کو یونیورسٹی کے دفاتر ، اسپورٹس تنصیبات اور ہاسٹل دکھائے گئے۔
یاد رہے کہ کنگ سلمان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ جولائی 2017 میں کیا گیاتھا۔
 حکام کے مطابق مارچ 2020 میں تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔ یونیورسٹی کی تین شاخیں قائم کی جارہی ہیں۔ پہلی جنوبی سینا کے شہر طور ، دوسری شرم الشیخ اور تیسری راس سدر میں تعمیرکی جارہی ہے۔ 
پہلے مرحلے میں 10فیکلٹیاں قائم ہوں گی۔ اگلے مرحلے میں پانچ فیکلٹیوں کا اضافہ ہوگا۔اس کے تحت فیکلٹی آف میڈیسن اور یونیورسٹی اسپتال بھی قائم ہوگا۔
 

شیئر: