Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اداکار نے عربی لباس زیب تن کرلیا

  ریاض .... مشہور امریکی اداکار ” ٹورس گبسن“ نے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عربوں اور مسلمانوں سے ہمدردی کے طور پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پر عربی لباس (ثوب اورشماغ) زیب تن کرلیا۔ گبسن نے عربی لباس پہن کر امریکی اور عالمی رائے عامہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ امریکی عوام مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور امریکہ میں انہیں پسند کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی شہری صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کو ناپسند کررہے ہیں جس کے تحت انہوں نے 7مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں 90دن تک داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ امریکہ کے بیشتر عوام صدر ٹرمپ کے مذکورہ فیصلے کو نسلی تفریق کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ ا نکا کہناہے کہ یہ امریکی اصولوں کے منافی ہے۔

شیئر: