Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17 رکنی چور گروہ گرفتار

17 رکنی گروہ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں (فوٹو: سبق)
طائف پولیس نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والا ایک گروہ گرفتار کیا ہے جو گھروں میں چوریوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 17 افراد پر مشتمل گروہ نے 47 گھروں کے علاوہ شہر سے دور گیسٹ ہاؤسز میں چوریاں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

گروہ کے افراد نے 47 گھروں میں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے (فوٹو: سبق)

طائف پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ تمام گھروں میں واردات کے لیے ایک طرح کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’پولیس کی تفتیشی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ ایک ہی گروہ ہے جو تمام وارداتوں میں ملوث ہے۔ گروہ سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے ٹیم تشکیل سے دی دی گئی ہے‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’گروہ کی وارداتوں کا انداز سمجھنے کے بعد ممکنہ جگہوں کی نگرانی شروع کی گئی جس کا نتیجے میں خفیہ ذرائع سے ان تک دسترس ممکن ہوئی‘۔
پولیس نے کہا ہے ’ گروہ سے تعلق رکھنے والے چند افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران انہوں نے اپنے باقی ساتھیوں کے بارے میں بھی بتا دیا‘۔

شیئر: