Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلسازی سے کویت کی شہریت لینے پر سزا

عدالت نے شہریت میں جعلسازی کے دیگر آٹھ ملزمان کو بری کیا ہے۔فوٹو :ٹوئٹر
کویت کی اعلیٰ عدالت نے کویتی شہریت جعلسازی کے ذریعے حاصل کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر عسکری شعبے میں ملازمت کرنے والے خلیجی باشندے کو معطل کردیا۔ 7 برس قید بامشقت ا اور ایک لاکھ 67 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق عدالت نے شہریت میں جعلسازی کے دیگر آٹھ ملزمان کو بری کیا ہے۔
کویتی پبلک پراسیکیوشن نے خلیجی شہری پر الزام لگایا تھا کہ اس نے برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر سرکاری دستاویزات ، قومی شناختی کارڈ، شہریت کے سرٹیفکیٹ اور ایک ساتھی کے پاسپورٹ میں جعلسازی کی ہے۔

7 برس قید بامشقت ا اور ایک لاکھ 67 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔فوٹو :ٹوئٹر

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق خلیجی شہری نے سرکاری دستاویزات میں جو تبدیلیاں کیں وہ جعلسازی کے اہداف پورے کرنے کے قابل بن گئی تھی۔
پبلک پراسیکیوشن نے یہ نہیں بتایا کہ خلیجی شہری کا تعلق کس ملک سے ہے۔ عام طور پر 6 ممالک سعودی عرب، کویت، امارات، بحرین، عمان اور قطر جی سی سی میں شامل ہونے کی وجہ سے خلیجی کہلاتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں یمن اور عراق بھی شامل ہیں۔ ان دنوں یمن جی سی سی کا ممبر نہیں ہے۔
 

شیئر: