متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا نے سفارتی تعلقات کے تقریبا پچاس سال بعد دونوں ملکوں کی دوستی کا اعادہ کیا ہے۔
وام کے مطابق امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان اور آسٹریلوی ہم منصب پینی وونگ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ میں تعاون کے شعبوں کو مضبوط بنانے کےلیے باہمی عزم پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا اور ترقی کے حصول کےلیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ابوظبی اور کینبرا مارچ 1975 میں سفارتی تعلعلقات قائم کرنے کے پچاس برس مکمل ہونے کی یاد منا رہے ہیں۔