Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر چیت کی گئی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پاکستانی قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران میں وفد میں شامل دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور کے علاوہ پارلیمنٹ کے شعبے میں تعاون کے متعلق بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد العزیز، مجلس شوریٰ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد آل الشیخ، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان اوراسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔ 
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرسعودی عرب کے دورے پراتوار کو ریاض پہنچے تھے۔
سفارتی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین نے دورے کی دعوت قبول کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں کے تبادلے سے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
یاد رہے کہ سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبد اللہ آل الشیخ نے رواں سال پاکستان کا تین روزہ کامیاب دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمرا سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سپیکر اسد قیصر اور وفد کے ارکان عمرہ بھی ادا کریں گے۔

شیئر: