Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے صدر طاقتور ترین شخصیت

الناصر کا انتخاب آرامکو کی کارکردگی موثر بنانے پر کیا گیا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
سعودی آرامکو کےصدر اور اس کے سینیئر ایگزیکٹیوآفیسر امین بن حسن الناصر 2019 کے دوران دنیا بھر میں کیمیکل شعبے کی 40 طاقتور ترین شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ 
یہ فہرست آئی سی آئی ایس کیمیکل بزنس میگزین نے تیا رکی اور اسے رواں ماہ کے شمارے میں شائع کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق الناصر کا انتخاب آرامکو کمپنی کی کارکردگی کو موثر بنانے کی بنا پر کیا گیا ہے۔

ہ فہرست آئی سی آئی ایس کیمیکل بزنس میگزین نے تیا رکی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

 آرامکو نے خام پٹرول کو کیمیکل میں تبدیل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ جس کی بدولت آپریشنل اخراجات کم ہوئے۔
سعودی آرامکو کےصدر کوانٹرنیشنل پٹرو کیمیکل اینڈ انرجی کمپنیو ں کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز او رسربراہوں پر برتری حاصل رہی۔ 
آئی سی آئی ایس کیمیکل بزنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق الناصر نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا میں ایک بڑے سرمایہ کاری پروگرام کی قیادت کررہے ہیں۔ اس کا نتیجہ انٹرنیشنل پٹرو کیمیکل سیکٹر میں عظیم تبدیلی کی صورت میں نمودار ہوگا۔ اس کے نتائج 2025 سے آنا شروع ہوں گے۔
و اضح رہے کہ دنیا بھر میں چالیس ایگزیکٹیو طاقتور ترین شخصیات میں دوسرا نمبر امریکی کمپنی ڈاو کے ایگزیکٹیو چیئرمین جم پیٹرلنگ کاہے۔ امریکی کمپنی لیونڈل باسل کے ایگزیکٹیو چیئرمین پوپ باتیل تیسرے نمبر پر رہے ۔ سعودی کمپنی سابک کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور مجلس انتظامیہ کے ڈپٹی چیئرمین یوسف البنیا ن فہرست میں 28ویں نمبر پر ہیں۔

طاقتور شخصیات میں دوسرا نمبر امریکی کمپنی ڈاو کے ایگزیکٹیو چیئرمین جم پیٹرلنگ کاہے۔فوٹو: ٹوئٹر

 آئی سی آئی ایس کیمیکل میگزین کے ایڈیٹر جوزف چینگ نے درجہ بندی کے حوالے سے بتایا’ سعودی آرامکو میں پٹرو کیمکل منصوبوں کا معیار دنیاکی کسی بھی انٹرنیشنل کمپنیوں کے مقابلے میں بے مثال رہا ہے۔ اس کی بدولت آئندہ برسوں کے دوران دنیا کا منظر نامہ تبدیل ہوگا‘۔ 
جوزف چینگ کے مطابق 2019 میں بین الاقوامی صنعت سکڑنے اور توانائی و کیمیکل کی ترسیل متاثر ہونے کے بڑے اثرات مرتب ہوئے۔ سرکاری پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی ہوئیں۔ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ پر توجہ بڑھی ہے۔ چین، امریکہ تجارتی جنگ بھی رواں برس دنیا کے منظر نامے پر چھائی رہی ہے۔
میگزین کے ایڈیٹر کا کہنا تھا’ انٹرنیشنل کیمیکل کمپنیو ںکے اعلی ایگزیکٹیو عہدیداروں کو 2020 میں ایک اور چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بین الاقوامی اقتصادی شرح نمو سست ہونے کا خدشہ ہے۔ اشیا کے ذخائر بڑھیں گے۔
 

شیئر: