Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والی بال ٹورنامنٹ میں سعودی خواتین ریفری

چار سعودی خواتین کو ٹورنامنٹ میں ریفری تعینات کیا گیا ہے فوٹو: الشرق الاوسط
سعودی سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے سعودی خواتین سارہ العمری ، مہا الغنامی، انفال الشامان اور لولوة الصفوق کو والی بال میچز میں ریفری تعینات کیا ہے۔
الشر ق الاوسط کے مطابق خاتون ریفری سارہ العمری نے کہا ’ خواہش ہے والی بال سعودی خواتین میں مقبول ہوجائے۔ مملکت بھر میں ہر طرح کے کھیلو ں کے لیے انڈو ر ہال بنائے جائیں‘۔

سارہ العمری ریفری کی حیثیت سے عالمی پوزیشن حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ فائل فوٹو: عرب نیوز

 العمری نے مزید کہا ’ والی بال سے دلچسپی نے ٹورنامنٹ ریفری تک پہنچا دیا ہے۔ ریاض میں لیڈر انسٹی ٹیوٹ سے ریفری کا کورس مکمل کیا‘۔
العمری کا کہناہے کہ وہ امیرة نورة یونیورسٹی میں گرلز سٹوڈنٹ کلب سے وابستگی کے دوران والی بال سے متعارف ہوئیں۔
’ والی بال کے میچز پابندی سے د یکھا کرتی تھی۔ بہت سی سہیلیوں کو یہ کھیل پسند ہے۔ میں بھی دیکھا دیکھی اس شوق میں آگے بڑھتی چلی گئی‘۔
سارہ العمری کے مطابق وہ والی بال ٹورنامنٹ میں ریفری کا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہیں نورة یونیورسٹی کی فیکلٹیوں کے زیر اہتمام ٹورنامنٹس میں ریفری کا کردارادا کرنے کا تجربہ ہے۔ 
 سارہ العمری ریفری کی حیثیت سے عالمی پوزیشن حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔

شیئر: