Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکیوں نے شائقین کو اپنی موسیقی سے ششدر کردیا

 نوف کے راستے میں رکاوٹیں آئیں مگر وہ آگے بڑھتی چلی گئیں۔ فوٹو عکاظ
مڈل بیسٹ ڈیجیٹل میوزک میلے میں دو موسیقار سعودی لڑکیوں نے میوزک کے دیوانوں کو خوبصورت فن کے دلکش مظاہرے سے ششدر و حیران کردیا۔
عکاظ کے مطابق موسیقی کے شائقین کے لیے یہ پہلو سچ مچ حیرت کا باعث بنا کہ یورپی و افریقی ممالک اور امریکہ وغیرہ سے آنے والے ستر سے زیادہ عالمی درجے کے موسیقاروں کے سامنے سعودی لڑکیوں نوف سفیانی اور ھتون ادریس نے نہایت پراعتماد انداز میں میوزک شو کیے۔
نوف السفیانی نے اپنے پیشہ ورانہ نام ’ڈی جی کوسم کات‘ سے دو غیر معمولی میوزک شو کیے ۔ پہلے دن ایک لاکھ 30ہزار سے زیادہ موسیقی کے پروانے پروگرام دیکھنے کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔ نوف السفیانی نے ثابت کردیا کہ وہ میوزک کی دنیا کا عروج کی طرف جاتا ہوا ستارہ ہیں۔ کامیابی کی منزلیں اس کے لیے آنکھیں بچھائے ہوئے ہیں۔

 

نوف کی عمر 27برس ہے، ڈینٹسٹ ہیں۔ مگر اپنے پسندیدہ مشغلے کو بڑے سلیقے سے چار چاند لگائے ہوئے ہیں۔ نوف کے راستے میں رکاوٹیں بھی آئیں مگر وہ انہیں پھلانگتی ہوئی آگے بڑھتی چلی گئیں۔

موسیقی کے شائقین نے جدہ کی نوجوان فن کارہ کو جی بھر کر داد دی۔فوٹو عکاظ

نوف السفیانی کو اپنے اسی عزم محکم کی بدولت وہ سب کچھ مل گیا جس کی وہ بچپن سے آرزو کررہی تھیں۔
ھتون ادریس نے بھی ڈی جی ‘ شو میں پروانوں سے خوب داد وصول کی۔ موسیقی کے شائقین نے جدہ کی نوجوان فن کارہ کو جی بھر کر داد دی۔
ھتون ادریس نے پیشہ ورانہ انداز میں یہ شو کرکے موسیقی کے عالمی پروانوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا
نوف اور ھتون سعودی عرب میں موسیقی کے تار چھیڑنے والی دو نئی ہستیاں ہیں۔ یہ دو نئے نام ہیں مگر یہ دونوںاس فیلڈ میں تنہا نہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران بہت ساری سعودی لڑکیاں میوزک کی دنیا میں اتری ہیں۔ اپنے پیاروں کے سہارے اپنی فنی استعداد کو چمکا کر ہی دم لیں گی۔ ان کا خواب سعودی عرب کی مقامی موسیقی کو بین الاقوامی بنانے کا ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                     
 

شیئر: