Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس نرخوں میں اضافہ، حقیقت کیا ہے؟

صرف پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس گیس سیلنڈر پر وصول کیا جاتا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
 سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر مملکت میں گیس سیلنڈر کے نرخ بڑھائے جانے کی افواہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں بے چینی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق نجی گیس کمپنی ’غازکو‘ نے واضح کیا ’سعودی عرب میں گیس کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ گیس کے نرخ نہیں بڑھائے گئے۔‘

نرخوں میں اضافے کا دعویٰ کرنے والوں نے کمپنی کی جعلی ویب سائٹ استعمال کی۔ فوٹو:سبق

غازکو کمپنی نے مزید کہا ’گیس کے نرخوں میں اضافے کا دعویٰ کرنے والوں نے کمپنی کی جعلی ویب سائٹ استعمال کی۔ عام لوگ جعلی اور اصلی میں فرق نہیں کرسکے اس لیے وہ افواہ سازوں کے جھانسے میں آگئے۔‘
کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا تھا ’ان دنوں سعودی عرب کے خلاف من گھڑت افواہوں کا بازار گرم ہے۔ اس سے قبل یہ افواہ پھیلا دی گئی تھی کہ مارکیٹ سے سگریٹ کے نئے پیکٹ اٹھالیے گئے ہیں۔‘
غازکو کمپنی کے مطابق صرف پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس گیس سیلنڈر پر وصول کیا جاتا ہے۔
نئے بھرے ہوئے گیس سیلنڈر کی قیمت 168 ریال مقررہے۔
 

شیئر: