Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال عمرہ کرنے والوں میں پاکستانی سرفہرست

عمرہ ویزوں کی تعداد 23 لاکھ 71 ہزار441 ہو گئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
یکم محرم 1441ہجری بمطابق 31اگست 2019ء سے اب تک سعودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے عمرہ ویزوں کی تعداد 23 لاکھ 71 ہزار441 ہو گئی ہے۔

عمرہ کی غرض سے آنے والے دو لاکھ 62 ہزار 887 انڈین ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

عرب نیوز کے مطابق سال کے ابتدائی چار مہینوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ریکارڈ ہوئی ہے۔ چار لاکھ 95 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے عمرہ کی غرض سے سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔ 

پاکستانی عمرہ کرنے والوں کی کل تعداد چار لاکھ 95 ہزار 270 ہے(فوٹو عرب نیوز)

اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی ، زمینی اور سمندری راستوں سے آنے والوں کی اب تک کی یہ مکمل تعداد ہے۔ عمرہ پر آنے والے دیگر ملکوں میں بھی ایشیا کے ممالک سب سے آگے ہیں۔
 
پاکستانی عمرہ کرنے والوں کی کل تعداد چار لاکھ 95 ہزار 270 ہے اس کے بعد انڈونیشا سے آنے والوں کی تعداد چار لاکھ 43 ہزار879 ہے۔ تیسرے نمبر پرعمرہ کی غرض سے آنے والے دو لاکھ 62 ہزار 887 انڈین ہیں۔
اس کے بعد ملائیشیا سے ایک لاکھ 16ہزار335، مصر سے ایک لاکھ 4 ہزار 820، الجزائر سے 80 ہزار238، ترکی سے 78 ہزار512، بنگلہ دیش سے 73 ہزار142، متحدہ عرب امارات سے 46 ہزار 370 اور اردن سے آنے والوں کی تعداد 32 ہزار 11ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
  • سعوودی عرب کی مزید خبریں جاننے کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: