Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو گاڑی میں آگے بٹھانے پر جرمانہ

ڈرائیور اور اگلی نشست پر حفاظتی بیلٹ کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
متحدہ عرب امارات نے ڈرائیورکے ساتھ بچوں کو اگلی نشست پر بٹھانے پر 400 درہم جرمانہ مقرر کردیا گیا۔
 یہ جرمانہ 10برس یا اس سے کم عمر کے بچوں یا 145سینٹی میٹر سے کم قد والے بچوں کو اگلی نشست پر بٹھانے کی صورت میں ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات کی وزارت داخلہ نے یہ پابندی لگائی ہے کہ تمام ڈرائیور چاربرس سے کم عمر کے بچوں کے لیے سپیشل چیئرز کا اہتمام کریں۔ اس کی پابندی نہ کرنے پر بھی چار سو درہم کا جرمانہ ہوگا۔

چاربرس سے کم عمر کے بچوں کے لیے سپیشل چیئرز کا اہتمام  نہ کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔فوٹو: ٹوئٹر

محکمہ ٹریفک کے اہلکار گاڑی تحویل میں لے لیں گے۔ تحویل کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد گاڑی وصول نہ کرنے کی صورت میں روزانہ 50 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ اس کی انتہائی حد تین ہزار درہم ہوگی۔
ٹریفک قانون کے لائحہ عمل کی منظوری نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ نے دی ہے۔تمام ڈرائیوروں اور اگلی نشست پر بیٹھنے والی تمام سواریوں پر حفاظتی بیلٹ کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔
 پابندی کی خلاف ورزی پر 400 درہم کا جرمانہ ہوگا اور اس خلاف ورزی پر ڈرائیور کے چارٹریفک پوائنٹ ختم ہوجائیں گے۔

شیئر: