Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کی نمبر پلیٹ گم ہونے پر کیا کرنا چاہیے؟

کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پرپانچ تا دس ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے مالکان کو تاکید کی ہے کہ وہ گاڑی کی نمبر پلیٹ گم ہونے کی صورت میں پہلی فرصت میں متبادل نمبر پلیٹ حاصل کرلیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ گم ہونے کی صورت میں مالک کو کیا کچھ کرنا ہے، اس سوال کے جواب میں محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ سب سے پہلے تو گاڑی کا مالک  فوجداری کا ریکارڈ جمع کرنے والے ادارے (السجلات الجنائیہ) کو رپورٹ کرے۔

نمبر پلیٹ گم ہونے کی صورت میںفوجداری کا ریکارڈ جمع کرنے والے ادارے کو رپورٹ کرنا ہوگا ( فوٹو: سبق)

دوسرا کام  یہ ہے کہ مقررہ فیس ادا کرے۔ تیسرا کام یہ  ہے کہ محکمہ ٹریفک سے رجوع کرکے نئی نمبر پلیٹ کے اجرا کی درخواست دے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ کوئی بھی شخص اپنی گاڑی میں کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کسی بھی صورت میں استعمال نہ کرے۔ ایسا کرنے پر پانچ تا دس ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔ علاوہ ازیں حقیقی نمبر پلیٹ لگانے اور جعلی نمبر پلیٹ ہٹانے تک گاڑی محکمہ ٹریفک کی تحویل میں رہے گی۔
 

شیئر: