Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمل میلے کی مارکیٹ ویلیو تین ارب ریال

میلے میں 28ہزار اونٹ اور اونٹنیاں لائی گئیں۔ یہ مختلف نسل ، رنگ اور قسم کی تھیں۔فوٹو ایس پی اے
کنگ عبدالعزیز کیمل میلے میں شریک اونٹنیوںکی مارکیٹ ویلیو 3ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔ کیمل میلہ دارالحکومت ریاض کے قریب الصیاھد مقام پر منعقد کیا جاتاہے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہناہے کہ تین ارب ریال مالیت کی اونٹیوں کا میلے میں شرکت کرنا قومی اقتصاد کے حوالے سے بیحد اہم ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل میلے میں اونٹوں کے تین ایسے مالکان شریک ہوئے جنہوں نے 300 ملین ریال سے زیادہ قیمت کی اونٹنیاں پیش کیں۔ یہ تینوں انعامات کی دوڑ میں اپنی اونٹنیاں لائے تھے۔ میلے میں 28 ہزار اونٹ اور اونٹنیاں لائی گئیں۔ یہ مختلف نسل ، رنگ اور قسم کی تھیں۔
مالکان نے اپنے اونٹوں کو نت نئے نام دے رکھے تھے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مالکان انعام جیتنے کے کس قدر مشتاق تھے۔
اونٹوںسے دلچسپی رکھنے والے بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ کنگ عبدالعزیز کیمل میلہ 4 نے میلے کے تصور کو نیا رخ دیا ہے۔ اس سے میلے کی اقتصادی اہمیت اجاگر ہوئی۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں منعقد ہونے والے میلے نئے تصورات اور نئے رجحانات کے حامل ہوں گے۔
                    
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: