Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں چھیڑ خانی پر 31 مرد و خواتین گرفتار

چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتارہونے والوں میں مرد و خواتین شامل ہیں ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے چھیڑ خانی میں ملوث 31 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں مرد  اور خواتین شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ ’سماجی تہذیب کی منافی سرگرمیوں پر 172 افراد کو سزائیں دی گئیں‘۔

سعودی عرب میں چھیڑ خانی، ہراسیت یا استحصال کی کوشش پر 5 برس تک قید ہوسکتی ہے ( فوٹو: سبق)

امن عامہ نے کہا ہے کہ ’ان میں 85 مرد اور 87 خواتین شامل ہیں۔ ان خواتین و حضرات کو پبلک مقامات پر نا مناسب لباس میں گھومتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔
واضح رہے کہ سعودی قوانین میں چھیڑ خانی، جنسی ہراسیت اور استحصال پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ قانون کے مطابق چھیڑ خانی، ہراسیت یا استحصال کی کوشش پر 5 برس تک قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔ 
قانون کے مطابق اگر کوئی خاتون بھی کسی مرد سے چھیڑ خانی کرے گی تو اسے بھی جیل اور جرمانے کی سزا ہو گی۔

شیئر: