Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عراق کو دانشور قیادت کی ضرورت ہے‘

’جنگ کا اکھاڑہ بننے کی صورت سب سے زیادہ نقصان عراق کا ہی ہوگا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’عراق کو جنگ سے بچانے کے لیے دانشور قومی قیادت کی ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’عراق برادر عرب ملک ہے۔ اسے جنگ کے خطرات سے دور رکھنے کے لیے ملک کے تمام دانشور فرزندوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ عراق کو میدان جنگ بنانے سے بچانا ہوگا۔ جنگ کا اکھاڑہ بننے کی صورت سب سے زیادہ نقصان عراق کا ہی ہوگا۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں تحریر کیا ہے کہ ’سعودی عرب عراق کے امن و استحکام اورعوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے مشن میں ہمیشہ عراق کے ساتھ ہوگا۔‘
 

شیئر: