Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عراق کو اکھاڑا نہیں بننے دیں گے‘

’عراق، ایران کے میزائل حملوں کو مسترد کرتا ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
عراقی دفتر خارجہ نے امریکہ کے زیر استعمال عراقی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کو مسترد کرتے ہوئے اسےجارحیت قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عراقی دفتر خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عراق، ایران کے میزائل حملوں کو مسترد کرتا ہے اور انہیں عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے‘۔

’پڑوسی ممالک کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے علاقے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ (فوٹو: العربیہ)

عراقی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں اور عراق کو اپنا حصہ بے باک کرنے کے لیے اکھاڑے کے طور پر استعمال نہ کریں۔ خطے کو درپیش بحرانوں کے حل پر توجہ مرکوز کریں‘۔
عراقی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’عراق خود مختار ملک ہے اور اس کی داخلی سلامتی بے حد اہم اور اولیں ترجیح ہے۔ ہم کسی بھی فریق کو عراق کشمکش کا میدان بنانے یا حملوں کی راہداری یا پڑوسی ممالک کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے علاقے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔
 عراقی دفتر خارجہ نے توجہ دلائی ہے کہ ’جلد ہی بغداد میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرکے مذکورہ مندرجات سے مطلع کیا جائے گا‘۔
 

شیئر: