Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل کے بیٹوں کے بچپن کی کہانی تصویر کی زبانی

شاہ فیصل کے بیٹوں کی ایک نایاب تصویر انسٹا گرام پر وائرل ہوگئی ۔ المرصد
شاہ فیصل بن عبدالعزیز امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے۔ انہیں اتحاد بین المسلمین اور دنیا بھرمیں اسلام کا بول بالا کرنے والارہنما تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کے بیٹوں کی ایک نایاب تصویر انسٹا گرام پر وائرل ہوگئی ہے۔
المرصد کے مطابق تصویر کنگ فیصل اکاﺅنٹ پر جاری کی گئی۔ جس میں شاہ فیصل کے بیٹوں میں سے شہزادہ خالد، ترکی الفیصل، شہزادہ سعود، شہزاد ہ سعد، شہزادہ عبدالرحمن اور شہزادہ بندر الفیصل نظر آرہے ہیں۔
 تصویر میں ڈاکٹر رشاد فرعون اور عبدالقادر ادریس بھی نظر آرہے ہیں۔
شاہ فیصل بن عبدالعزیز 14اپریل 1906ءکو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی وفات 25مارچ 1975ءکو ہوئی تھی۔ وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے تیسرے بیٹے تھے۔ وہ 1964ءمیں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ ان کے 18لڑکیاں اور لڑکے تھے۔ جن میں 8بیٹے اور 10بیٹیاں تھیں۔
 
                              
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں