Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی وزیراعظم کے اعزاز میں شاہی ضیافت 

سعودی عرب کے  ولی عہد و نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آیبے کے د ورہ مملکت کے موقع پر ' العلا' میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا ۔جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ انکے وفد کے ارکان بھی موجود تھے ۔

العلاء میں جاپانی وزیر اعظم  اور وفد کے لیے خصوصی خیمہ بستی قائم کی گئی ۔ فوٹو ایس پی اے 

ولی عہد مملکت کی جانب سے جاپانی وزیر اعظم اور انکے وفد کے لیے العلاء کے تاریخی مقام پر خصوصی خیمے نصب کروائے گئے تھے ۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی '  ایس پی اے ' کے مطابق مملکت کی روایت کے مطابق موسم سرما کے لیے خیمے جو کہ خالص اون سے تیار کیے جاتے ہیں کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا ۔ خیموں کو " بیت الشعر " کہا جاتا ہے ۔

جاپانی وفد کا استقبال سعودی لوک گیتوں سے کیا گیا ۔ فوٹو ۔ ایس پی اے 

العلا میں شاہی ضیافت کے لیے نصب کیے جانے والے ' خیمہ کیمپ ' میں جاپانی وزیر اعظم او ر انکے وفد کی آمد کے موقع پر سعودی عرب کی روایت کے مطابق ثقافتی گیتوں سے  استقبالیہ کیا گیا ۔
 ضیافت میں جاپانی وزیر اعظم کو سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ مہمان اور انکے وفد کو ' شاہی خیمہ کیمپ ' میں خصوصی قہوہ پیش کیا گیا جو عربوں کی روایت اور ثقافت کا اہم حصہ ہے ۔

جاپانی وزیر اعظم کو خصوصی قہوہ پیش کیا گیا جو عربوں کی روایت اور ثقافت کا اہم حصہ ہے ۔فوٹو ایس پی اے 

شاہی ضیافت میںڈپٹی  گورنر ریاص شہزادہ محمد بن عبدالرحمان ، ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ بدر بن سلطان ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بند ر بن عبدالعزیز ، ڈپٹی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، وزیر ثقافت اور العلا  رائل کمیشن کے کمشنر شہزادہ بدر بن عبداللہ کے علاوہ دیگر وزراء اور عمائدین مملکت نے شرکت کی ۔
العلاء کے شاہی خیمہ کیمپ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور  جاپانی وزیر اعظم کے مابین دوطرفہ تجارت و معیشت ، سرمایہ کاری دیگر امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: