Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اماراتی مشترکہ ویزے کا دائرہ کار کیا ہوگا؟

مشترکہ ویزے کا دائرہ محدود مدت والے وزٹ ویزے تک رہے گا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ ویزے کا دائرہ محدود مدت والے وزٹ ویزے تک رہے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کی ڈپٹی چیئرپرسن شہزادی ہیفاء بنت محمد آل سعود کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ آن لائن حاصل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے وہ ان ممالک سے مختلف ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات اپنے ویزے جاری کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے حکام ان دنوں ویزے کا طریقہ کار اور  آن لائن سسٹم کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

 سعودی اماراتی مشترکہ ویزے کے باقاعدہ اجرا میں ابھی کچھ وقت لگے گا ( فوٹو: سبق)

شہزادی ھیفاء نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی اماراتی مشترکہ ویزے کے باقاعدہ اجرا میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ فریقین تکنیکی، قانونی اور انتظامی اعتبار سے تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اماراتی وزیر اقتصاد سلطان المنصوری نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور امارات مشترکہ ویزے کے اجرا کے لیے یکجہتی پیدا کررہے ہیں تاکہ امارات آنے والے سعودی عرب کی سیر کرسکیں اور سعودی عرب کی سیاحت کے لیے آنے والے متحدہ عرب امارات کی سیر باآسانی کرسکیں۔
 

شیئر: