Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، انڈین سٹراٹیجک شراکت کونسل کی منظوری

شوریٰ نے جہاز رانی کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی ( فوٹو: واس)
سعودی مجلس شوریٰ نے سعودی انڈین سٹراٹیجک شراکت کونسل کے قیام کے معاہدے اور منشیات کے انسداد سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مجلس شوریٰ کا اجلاس بدھ کو نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المعطانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔شوریٰ نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔
شوریٰ نے جہاز رانی کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

شوریٰ نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دے دی ( فوٹو: واس)

مجلس شوریٰ نے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے ادارے سے کہا کہ وہ ڈیمز کے پانی کو صاف کرنے کی اسکیمیں بڑے پیمانے پر تیار کرے اور ڈیم کے قریب واقع شہروں کی آبی ضروریات اسی پانی سے پوری کرنے کا اہتمام کرے۔
شوریٰ نے مذکورہ ادارے کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والی صنعت مملکت میں قائم کرے اور اسے برآمد کرنے کی پالیسی بھی اپنائے۔
 

شیئر: