Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بھیجے ہوئے قرآن پاک کے نسخوں کی انڈیا میں نیلامی

’ نیلامی کے ذریعے یہی نسخے بہت معمولی قیمت پر چھڑا لیے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی جانب سے تحفے کے طور پر بھیجے گئے قرآن پاک کے نسخے 21 جنوری 2020ء کو نیلام ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ نے برطانوی میگزین دی ویک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے چھ ماہ قبل ریاست کیرلہ کے مسلمانوں کے لیے قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر بھیجے تھے۔ 
قرآن پاک کے نسخے کیرلہ میں سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔ مملکت نے اس کی تلافی کے لیے اہل کیرلہ کو قرآن پاک کے نسخے مفت بھیجے۔

جس ادارے کے نام قرآن پاک بھیجے گئے وہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے سے قاصر ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈین محکمہ کسٹم نے 25 ٹن قرآن پاک کے نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ سعودی عرب نے جس ادارے کے نام قرآن پاک بھیجے تھے وہ ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے سے قاصر رہا۔
کیرلہ کے ملاپورم شہر کے کالج سے محکمہ کسٹم نے 8 لاکھ انڈین روپے بطور کسٹم ڈیوٹی کے طور پر طلب کیے تھے جس کا کالج انتظام نہیں کرسکا۔
 ملا پورم میں عربک کالج دارالعلوم کے ڈین عبدالسلام آئیبی نے بتایا کہ کسٹم ڈیو ٹی بہت زیادہ ہے۔ اب ہم نے یہ پروگرام بنایا ہے کہ نیلامی کے ذریعے یہی نسخے بہت معمولی قیمت پر چھڑا لیے جائیں گے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: