Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر شو میں سعودی ہوا بازوں کی مہارت

سعودی پائلٹوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی گئی۔ (فوٹو نیوز ون)
کویت میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فضائی نمائش 2020ء میں سعودی فالکن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
اس شاندار نمائش میں سعودی عرب کے پرچم کے سبز اور سفید رنگوں سے مزین سات فالکن طیارے رائل ایئر فورس کے پائلٹوں اور تکنیکی عملے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
العربیہ کے مطابق طیاروں کی یہ نمائش 15 جنوری سے 18 جنوری 2020 تک کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جاری رہے گی، جہاں دیگر کئی ممالک کے طیاروں میں سعودی عرب کے فالکن طیارے بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے موجود ہیں۔

سعودی پائلٹ فضائی سرحدوں کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ)

سعودی ہوابازوں نے فضا میں خوشنما انداز میں سفید اور سبز رنگ کا دھواں بکھیرتے ہوئے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
اس بین الاقوامی ایئرشو میں جس مہارت کے ساتھ سعودی ہوابازوں نے شہبازوں کی طرح طیاروں کے کرتب پیش کیے ہیں، اس نے سعودی رائل ایئر فورس کے پائلٹوں کی پیشہ ورانہ مہارت ثابت ہو گئی ہے۔

سعودی فالکنز نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ (فوٹو العربیہ)

برطانوی ساختہ ’ہاک‘ طیاروں کو عموماً ہوابازوں کی تربیت اور جنگی مشقوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ’ہاک‘ پر تربیت پانے کے بعد پائلٹوں کو باقاعدہ طور پرفائٹر اسکواڈرن میں شامل کیا جاتا ہے۔ 
ان طیاروں کو کویت میں نمائش پر روانہ کرنے سے قبل خوبصورت طریقے سے سبز اور سفید رنگ کا پینٹ کیا گیا، واضح رہے کہ سعودی عرب کا پرچم سبز رنگ کا ہے اور اس پر سفید رنگ سے کلمہ لکھا ہوا ہے۔ اسی مناسبت سے طیاروں کو نمائش کے لیے ان رنگوں سے سجایا گیا ہے۔

نمائش 15 سے 18 جنوری 2020 تک کویت میں جاری رہے گی۔ (فوٹو العربیہ)

سعودی ہوابازوں کی ٹیم کے کپتان لیفٹیننٹ کرنل عبد الرؤف السلامی نے سعودی پائلٹوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ مملکت کے فالکن طیاروں کے ہوابازوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکل میں وطن کی سرحدوں کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

شیئر: