Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے چچا زاد بھائی کا انتقال

 ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں عصر کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔فائل فوٹو
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے چچا زاد بھائی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود کا منگل کو انتقال کرگئے ہیں۔
ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں عصر کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شہزادہ ترکی بن محمد،شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور شہزادہ عبداللہ بن بندر نماز جنازہ ادا کرنے والوں میں پیش پیش تھے۔ 

ایوان شاہی اور بیشتر شہزادوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔فوٹو: ایس پی اے

المرصد کے مطابق شہزادہ بندر بن محمد مملکت کے حکمراں خاندان کے صف اول کی شخصیات میں شامل تھے۔ ایوان شاہی اور بیشتر شہزادوں نے ان کی وفات پر شاہ سلمان اور ولی عہد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
شہزادہ بندر بن محمد بانی مملکت کے سگے بھائی شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود کے بیٹے اور شاہ سلمان کے چچا زاد بھائی تھے۔ انہوں نے شاہ سلمان کی بہن شہزادی البندری بنت عبدالعزیز سے شادی کی تھی۔ جن کی وفات 2008 میں ہوئی تھی۔ 
 شہزادہ بندر نے دوسری شادی تیونس کی خاتون مامیہ بنت الشاذلی آل حنین سے کی تھی۔ شہزادہ بندر کے 13 بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔
 

شیئر: