Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات

چین سے آنے والی پروازوں کی بابت وزارت شہری دفاع سے ربط کرلیا گیا ہے۔ فوٹو اخبار 24
سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ چین میں پھیلی وبا کرونا وائرس کے سدباب کے لیے حفاظتی تدابیر کرلی گئیں۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایئرپورٹس پر کرونا کے وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی اقدامات کرلیے ہیں۔
اخبار24کے مطابق وزارت صحت کا کہناہے کہ عالمی رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ مملکت میں اس وبا کے پھیلنے اور بچاﺅکے لیے عالمی صحت ادارے سے یکجہتی پیدا کرلی گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہناہے کہ اس حوالے سے کرونا کی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھی جارہی ہے۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی ہے کہ کرونا وائرس کو مملکت آنے سے روکنے کے لیے محکمہ شہری ہوابازی کے ساتھ بھی ربط و ضبط پیدا کرلیا گیا ہے۔ چین سے براہ راست اور بالواسطہ آنے جانے والی پروازوں کی بابت محکمہ شہری ہوابازی بھی اپنا کردارادا کرے گا۔
محکمہ ایسے تمام شہروں سے متعلق معلومات فراہم کرے گا جہاں کرونا کے اثرات ہیں یا وہاں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے تاکہ ان ممالک کا سفر کرنے والے احتیاط کرسکیں۔
وزارت صحت کا کہناہے کہ اب تک ملنے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ کرونا وائرس سے وہی لوگ متاثر ہوں گے جو وبا سے متاثر علاقوں کا سفر کریں گے یا وہاں موجود ہوں گے۔

محکمہ شہری ہوابازی ایسے شہروں سے متعلق معلومات فراہم کرے گا جہاں کرونا کے اثرات ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی اقدامات کرلیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کردیے گئے ہیں۔ 
  
           
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: