Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی اور بارش

جازان اور اس کی کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ فوٹو عاجل
سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ۔مشرقی ریاض کے باشندے صبح سویرے ژالہ باری کی خوفناک آوازیں سن کر بیدار ہوئے۔
اخبار 24کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو درجہ حرارت منفی ہوگیا۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان اور اس کی کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

 

الاحساءمیں جمعرات کو کہیں ہلکی پھلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ الاحساءکی تحصیلوں اور قریوں میں بھی بارشیں ہوتی رہی جبکہ سمندر میں لہریں تین میٹر اونچائی تک اٹھتی رہیں۔ درجہ حرارت سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں مسلسل کم ہورہا ہے۔
بارش سے متاثرہ علاقو ں میں الافلاج، الحریق، الخرج، الدرعیہ، الدلم، ابوعریش، احد مسارحہ ،فرسان، الخبر، دمام، القطیف شامل ہیں۔
قنفذہ، جدہ، رابغ میں ظہر کے بعد سے گرد آلود ہواﺅں کا سلسلہ چل رہا ہے۔ رات10 بجے تک یہ ہوائیں جاری رہیں گی۔     
 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: