Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 'مملکت میں نئے کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں'

نئے کرونا وائر س سے بچائو کیلئے تمام حفاظتی اقدامات مکمل ہیں۔ فوٹو، عاجل نیوز
وزارت صحت کا کہناہے کہ سعودی عر ب میںنئے کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی اطلاع درست نہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ایک انڈین نرس " نئے کرونا وائرس "کا شکار ہے۔
واضح رہے روئٹرز نیوزایجنسی نے انڈین وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے حوالے سے خبر دی تھی کہ مملکت کے عسیر ریجن میں نئے کرونا وائرس کا شکار ہونے والی انڈین نرس کا علاج جاری ہے۔
انڈین وزیر مملکت نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر مزید کہا تھا کہ' مملکت کے متعدد اسپتالوں اور طبی اداروں میں خدمات انجام دینے والی 100 سے زائر نرسوں کا طبی چیک اپ کیا گیاہے جن میں سے ایک نرس میں وائرس کی نشاندہی ہوئی جس کا علاج جاری ہے' 
انڈین وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے ٹویٹ پر روئٹر نیوزایجنسی کی جانب سے دی جانے والی خبر کی تردید میں سعودی وزارت صحت نےتفصیلی بیان جاری کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ' مملکت میں ابھی تک " نئے کرونا وائرس " میں مبتلاء کسی مریض کی نشاندہی نہیں ہوئی ، وزارت صحت اس معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام کررہی ہے، مملکت کے تمام اسپتالوں اور طبی مراکز میں باریک بینی سے چیک اپ کیاجاتاہے'۔

انڈین نرس کرونا کا نہیں بلکہ سانس کے سینڈروم وائرس میں مبتلا ہے۔ فوٹو ، سوشل میڈیا

مقامی نیوز چینل 'الاخباریہ ' کے مطابق سعودی وزارت صحت نے انڈین وزیر مملکت کے حوالے سے جاری بیان کی صریح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کرونا وائرس(ncov2019 )میں مبتلا کوئی مریض مملکت میں نہیں۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے مزید کہا کہ' چین میں نمودار ہونے والے نئے کرونا وائر س سے بچائو کے لیے وزارت صحت کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں ، اس ضمن میں مملکت کے تمام ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر وزارت صحت کی جانب سے حفاظتی اقدمات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ وائر س کا شکار ہونے والے مشتبہ افراد کے بارے میں بروقت علم ہو سکے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ جس انڈین نرس کے حوالے سے غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہےوہ ـ" سانس کے سنڈروم وائرس " کا شکار ہوئی ہے جس کی نئے کرونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں۔
العبدلی نے مزید کہا کہ ' وزارت صحت کی جانب سے حال ہی میں چین میں دریافت ہونے والے نئے کرونا وائرس سے متعلق تمام باریکیوں سے باخبر ہے اور اس بارے میں متعلقہ اداروں کو اہم معلومات مہیا کی جاچکی ہیںعلاوہ ازیں عالمی ادارے امور صحت کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے جہاں سے حاصل ہونے والی جدید ترین معلومات کو متعلقہ اداروں تک فوری طور پر پہنچایا جاتاہے'۔

شیئر: