Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

300 میٹر گہری کھائی میں پھنسے شہریوں کو بچالیا گیا

’پر خطر مقامات میں سیر وتفریح کے لیے احتیاط برتی جائے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ کے محکمہ شہری دفاع کی امدادی ٹیموں نے عقبہ قلوہ علاقہ میں 300 میٹر گہری کھائی میں پھنس جانے والے دو شہریوں کو بچا لیا ہے۔
شہری علاقہ میں سیر وتفریح کرتے ہوئے کھائی میں چلے گئے تھے مگر دوبارہ نہ نکل سکے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الباحہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل جمعان دایس نے کہا ہے کہ ’آپریشن روم کو جمعہ کو 18 بجکر41 منٹ پر اطلاع ملی کہ دو شہری کھائی میں پھنسے ہوئے ہیں‘۔

شہری علاقہ میں سیر وتفریح کرتے ہوئے کھائی میں چلے گئے تھے مگر دوبارہ نہ نکل سکے ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’فوری طور پر امدادی ٹیم رات کے وقت کام کرنے کے تمام تر سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گیے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’معلوم ہوا کہ دونوں افراد کھائی کی گہرائی میں 300 میٹر نیچے ایسی جگہ پھنس گیے ہیں جہاں سے ان کا نکلنا مشکل ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’امدادی ٹیمیں رسیوں کی مدد سے نیچے اتر کر انہیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ دو سعودی شہری ہیں جن میں سے ایک کی عمر 30 سال جبکہ دوسرے کی عمر23 سال ہے‘۔

امدادی ٹیمیں رسیوں کی مدد سے نیچے اترکر انہیں بچانے میں کامیاب ہوگئے ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’فوری طور پر ہلال احمر کو بلایا گیا تاکہ ان کی سلامتی کا جائزہ لیا جائے۔ بعد ازاں انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا‘۔
ترجمان نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ’پر خطر مقامات میں سیر وتفریح کے لیے احتیاط برتی جائے۔ کھائیوں اور وادیوں سے دور رہا جائے‘۔
 

شیئر: