Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سردی کے باعث سکولوں کے اوقات میں تاخیر کی جائے‘

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں بھی سرما کے اوقات پر عمل کیا جائے ( فوٹو: سبق)
طائف اور مکہ مکرمہ کے شہریوں نے محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ سکولوں میں سرما کے اوقات پر عمل کیا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث صبح کو شدید سردی میں طلبہ و طالبات کا گھروں سے نکلنا انتہائی اذیت ناک ہے جبکہ اسمبلی کا وقت سورج نکلنے سے بھی پہلے ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہریوں نے کہا ہے کہ طائف کے الشفا اور الہدی میں فجر کے وقت درجہ حرارت انتہائی کم رہتا ہے جبکہ سرما کی وجہ سے سورج کافی تاخیر سے نکلتا ہے۔

سکولوں کے لیے بچے اس وقت گھر سے نکلتے ہیں جب تاریکی چھائی رہتی ہے ( فوٹو: سبق)

شہریوں نے کہا ہے کہ ’سکول پہنچنے کے لیے بچے اس وقت گھروں سے نکلتے ہیں جب ابھی تاریکی چھائی رہتی ہے‘۔
شہریوں نے کہا ہے کہ ’جس طرح شمالی علاقہ جات میں سکولوں میں سرما اور گرما کے الگ اوقات کار ہیں، اسی طرح مکہ مکرمہ ریجن میں بھی سرما کے لیے الگ اوقات مقرر کئے جائیں‘۔
شہریوں نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ چند سالوں سے یہاں بھی شدید سردی ہونے لگی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ موسم کے حساب سے سکولوں کے اوقات موخر کئے جائیں‘۔
 

شیئر: