Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے رہنما بورڈ 

رہنمائی کے لیے 514 ا بورڈ نصب کیے ہیں۔فوٹو: اخبار24
 مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے اور مطلوبہ مقام تک پہنچنے میں رہنمائی کے لیے 514  بورڈ نصب کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق حرم شریف میں داخل ہونے کے بعد زائرین بعض اوقات وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کس سمت سے داخل ہوئے تھے اور کس دروازے سے انہیں باہر جانا ہے۔
 مسائل کو حل کرنے کے لیے مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رہنما بورڈز نصب کرائے ہیں۔تنصیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ صفا اور مروہ سے متعلق رہنما بورڈ تیار کرلیے گئے ہیں۔ جلد انہیں نصب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حرم شریف کی عمارت کے لحاظ سے رہنما بورڈ کے رنگ ، حجم اور شکل و صورت ڈیزائن کرائے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ زائرین رہنما بورڈز اور ان کے رنگ دیکھ کر ہی اپنی منزل سے آگاہ ہوجائیں۔ بورڈز عربی اور انگریزی دو زبانو ںمیں تحریر ہیں۔
رہنما بورڈز کے لیے صفا اور مروہ دونوں کے درمیان کا علاقہ، مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والے حصے ، مطاف اور طہارت خانوں کا انتخاب کیا گیاہے۔

شیئر: