Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعات کی طالبات سے بدکلامی کا نوٹس

وڈیو کلپ جاری کرنے والے کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جامعات کی طالبات کے خلاف بدکلامی کا نوٹس لے لیا۔ وڈیو کلپ جاری کرنے والے کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

 کوئی بھی شخص اسلامی شریعت میں مقرر کسی کی آزادی کو پامال نہیں کرسکتا۔ فائل فوٹو

سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک شخص نے جامعات کی طالبات کے خلاف وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئرکیا جس میں ان کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی۔ ان کے خلاف نازیبا کلمات تحریر کیے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ سڑک سے گزرتے ہوئے بعض لڑکیوں کی تصاویر اتاریں اور گھٹیا کیپشن تحریر کیے۔
پبلک پراسیکیوشن نے اس کا نوٹس لے لیا۔پولیس کو حکم دیا کہ وڈیو کلپ شیئرکرنے والے شخص کو تلاش کرکے گرفتار کیا جائے۔
پبلک پراسیکیوشن نے فوجداری قانون کی دفعہ 17کے مطابق وڈیو کلپ جاری کرنے والے کے خلاف فوجداری مقدمے کی کارروائی شروع کردی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے’ سعودی قانون کے بموجب مملکت کی سرزمین پر موجود ہر شخص دوسروں کے حقوق کی پاسداری کا پابند ہے۔ کوئی بھی شخص اسلامی شریعت میں مقرر کسی کی آزادی کو پامال نہیں کرسکتا۔ اسے مقررہ سزا دی جائے گی‘۔ 
وڈیو کلپ جاری کرنے والے کو سعودی قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: