Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب:پرانی سفید ٹیکسیاں سڑکوں سے ہٹانے کی تیاری

1979 میں لیموزین متعارف کرائی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ ٹیکسی کے لیے سبز رنگ کا انتخاب سعودی عرب کی شناخت کو نمایاں کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ سعودی پرچم کا رنگ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سال رواں کے دوران سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر مہیا گرین ٹیکسی مہیا ہوگی۔ اس پر انگریزی میں ’گرین کار‘ تحریر ہوگا۔
ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ماجد الزہرانی نے بتایا ’ پرانی سفید خراب ٹیکسیاں جلد ہٹا دی جائیں گی۔ ان کی جگہ نئی ٹیکسیاں لائی جائیں گی۔ پرانی ٹیکسیوں میں جو اچھی حالت میں ہوں گی ان پر نئی ٹیکسی کے ضوابط لاگو ہوں گے‘۔

سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر مہیا گرین ٹیکسی مہیا ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 1400ھ مطابق 1979ءمیں لیموزین متعارف کرائی تھی۔ شروع میں اس کا رنگ پیلا تھا۔
بعدازاں لیموزین کا رنگ سعودی عرب کے صحرا کی مناسبت سے سفید کردیا گیا تھا۔1414ھ میں لیموزین کا نام تبدیل کرکے’ الاجرة العامہ‘ (پبلک ٹیکسی) رکھ دیا گیا تھا۔
انجینیئر الزہرانی نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہاکہ وزارت نقل و حمل اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹیکسیوں کو بہت جلد گرین کار کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔ یہاں سے ٹیکسیوں کی نئی تاریخ رقم ہوگی۔

 سبز رنگ کا انتخاب سعودی عرب کی شناخت کو نمایاں کرنے کے لیے ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی وزیر نقل و حمل صالح الجاسر نے گزشتہ بدھ کونئی ایئرپورٹ ٹیکسی متعارف کرائی۔ جلد سعودی عرب کی تمام ٹیکسیوں کو نئی شناخت دی جائے گی۔
 

شیئر: