Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان، اردن اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

موجودہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو پاکستان، ترکیہ اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطے کے دوران موجودہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی سے رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

 

شیئر: