Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: گمشدہ کتے نے فرمائش پوری کرا دی

مصری پریشان تھا کہ اہلیہ کو 100 دنیار کہاں سے دوں۔فوٹو ، الرائی اخبار
عربی کہاوت جس کے معنی ہی 'بعض اقوام کی مشکلات بعض قوموں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں' ۔  
کویت میں مقیم مصری باشندے کو اب اس کہاوت پر یقین آہی گیا ہوگا جب اسے بیٹھے بٹھائے 5 سو دینار مل گئے۔ مصری اپنی اہلیہ کی فرمائش پورا کرنے کے لیے 100 دینار حاصل کرنے کی فکر میں پریشان تھا مگر وہ اس امر سے غافل تھا کہ اس پر قدرت مہربان ہونے جارہی ہے اسے نہ صرف بیوی کے لیے 100دنیار مل جائیں گے بلکہ اضافی 4 سو دینا ر بھی اس کی جیب میں آنے والے ہیں۔
کویتی اخبار 'الرائی' میں ایک مقامی شہری نے اپنے پالتو کتے کی گمشدگی کا اشتہار دیا جس میں یہ درج کیا تھا کہ کتے کو تلاش کرنے والے کو نقد انعام دیا جائے گا۔
کویتی شہری اپنے پالتو کتے کی تلاش میں سرگرداں تھا اس کا کہنا تھا کہ کتا کبھی گھر سے باہر نہیں گیا اسے نہ ہی وہ باہر کے ماحول سے آشنا ہے۔ کویتی نے اخبار میں اشتہار دینے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے کتے کی تصویر اپ لوڈ کر دی ساتھ ہی اس نے انعام کا بھی ذکر کیا۔
دوسری جانب کویت میں ملازمت پیشہ ایک مصری جس سے اس کی اہلیہ نے 100 دینا ر کا مطالبہ کیا تھا اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد دوست کے ہمراہ اسی سوچ میں گم گھر جا رہا تھا کہ اچانک اسے سڑ ک کے کنار ے اسے سہما ہوا کتا دکھائی دیا۔ 
مصری نے کتا دیکھتے ہی دوست کو گاڑی روکنے کا کہا اور بھاگ کر کتے کو پکڑ کر گاڑی میں لے آیا جسے دیکھ کر مصری کے دوست نے انعامی رقم میں اپنے حصہ پکا کیا اور کویتی شہری کو اس کے گمشدہ کتے کے بارے میں اطلاع دی۔
 کویتی نے مصری کو 500 دینا ر انعام میں دے دیئے۔
کتا جس کا نام "دحدوح" تھا جب اپنے مالک کے گھر پہنچا تو سب اس کے استقبا ل کے لیے آ گئے۔ گھر والوں کا کہنا تھا کہ 'گھر کی رونق بحال ہو گئی'۔
انعام پانے کے بعد مصری نے اخبار کو بتایا کہ وہ اس پریشانی میں تھا کہ اپنی اہلیہ کو 100دینا ر کہاں سے لا کردے گاکیونکہ اہلیہ کا مطالبہ بھی بڑھتاہی جارہا تھا۔ 
اسکا کہنا تھا کہ انعامی رقم سے 100 دینار اہلیہ کو دیئے جبکہ 150 دینار اس دوست کو جس کی گاڑی میں کتے کو سوار کرا کر اسکے مالک تک پہنچایا تھا ، 200 دینار کی مٹھائی خریدنے کے علاوہ 50 دینار کا اپنے دوستوں کو ڈنر بھی کرایا۔

شیئر: