Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے ڈی جی یونیسکو کی ملاقات

دوطرفہ تعاون بڑھانے کے ذرائع پربات چیت کی گئی(فوٹو واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آودرے ایزولے نے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے ملاقات کے دوران ثقافت کے میدان میں سعودی اقدامات اور پروگراموں کا جائزہ لیا گیا جس میں سعودی ویژن 2030 اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے مطابق دوطرفہ تعاون بڑھانے پربات چیت کی گئی۔
ملاقات کے موقع پر سعودی وزیرثقافت اورچیئرمین قومی کمیشن برائے تعلیم ، ثقافت اور سائنس شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان کے علاوہ وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد آل الشیخ بھی موجود تھے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: