Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثالی خاتون ڈرائیور کے لیے انعام

انعامی مہم کی شروعات مدینہ منورہ سے کی گئی تھی۔ فوٹو: عاجل
سعودی محکمہ ٹریفک ان دنوں مملکت بھر میں مثالی ڈرائیوروں کے انتخاب کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ یہ مہم ٹریفک ضوابط پر عمل درآمد اور عوام کی سلامتی کے لیے چلائی جارہی ہے۔
اخبار 24کے مطابق جازان میں ایک لڑکی کو محکمہ ٹریفک کے سادہ وردی اہلکاوں نے گاڑی چلاتے ہوئے روکا ۔ لڑکی یہ سن کر حیران رہ گئی کہ اسے ٹریفک ضوابط کی پابندی کے باعث مثالی ڈرائیور کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ 
سعودی محکمہ ٹریفک نے مثالی ڈرائیور لڑکی کو انعام سے نوازا اور محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر کی جانب سے اسے شکریے کی تعریفی سند بھی دی گئی۔لڑکی کا نام گاڑیوں کی قرعہ اندازی کے لیے بھی منتخب کرلیا گیاہے۔ 
یاد رہے کہ محکمہ ٹریفک نے مثالی ڈرائیورو ںکے لیے نئی گاڑیاں انعام میں دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ اس کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
انعامی مہم محکمہ ٹریفک اور قومی مرکز برائے سلامتی کے اشتراک سے چلائی جارہی ہے۔ اس کی شروعات مدینہ منورہ سے کی گئی تھی۔
 جازان دوسرا شہر ہے جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔
 مملکت کے تمام شہرو ں میں مثالی ڈرائیور کا انتخاب اسی انداز سے کیا جاتا رہے گا۔

شیئر: