Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کے ساتھ بدتمیزی پر سعودی گرفتار

 ملزم کی وڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے سے وائرل تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب کے شہر ’عرعر‘ میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں مقامی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 ملزم کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے سے وائرل تھی۔
 نیوز ویب سائٹ ’مز مز‘ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار سوار ایک راہ گیر خاتون کے قریب گیا اور انتہائی نازیبا جملے کہے۔
وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس نے گاڑی کو ٹریس کرنے کے بعد ملزم کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا۔

پولیس نے گاڑی کو ٹریس کرنے کے بعد ملزم کے ٹھکانے کا پتہ لگالیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

واضح رہے سعودی عرب میں گزشتہ برس سے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے خلاف سخت قانون سازی کی گئی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔
دریں اثناء' اخبار 24 ' کے مطابق وادی الدواسر کمشنری کی ایک مارکیٹ میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے میں قید ہونے والے ایک منظر نے سب کو حیران کر دیا ۔ وڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک خاتون دکان کے باہر کھڑی ہے۔ ایک نوجوان وہاں آتا ہے اور خاتون کو چھیڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ 
 خاتون نوجوان کو دھکا دیتی ہیں مگر وہ اپنی حرکت سے باز نہیں آتا بالاخر خاتون کی جانب سے مدد کے لیے لوگوںکو پکارنے پر ملزم وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔
پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی تاکہ اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔ 

شیئر: