Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں کورونا کے خلاف آگاہی مہم

سکولوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے معلومات فراہم کی جائیں گی ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ، رابغ اور خلیص کے تمام سکولوں میں کورونا سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’ آگاہی مہم 2300 سکولوں میں چلائی جائے گی۔ اس سے 6 لاکھ 50 ہزار طلبہ و طالبات فائدہ اٹھائیں گے‘۔
محکمہ تعلیم جدہ کے ترجمان جمود الصقیران نے کہا ہے کہ ’محکمہ تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر سعد المسعودی نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وبائی بیماریوں خصوصاً کورونا سے متعلق بچوں کو آگاہی دیں‘۔

2300 سکولوں میں بچوں کو کورونا سے بچنے کے لیے آگاہی دی جائے گی ( فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا سے بچنے کے لیے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو بھی آگاہی دی جائے گی کہ اگر کسی بچے میں بیماری کے آثار ہوں تو کیا کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’مہم وزارت صحت کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزارت صحت کے ماہرین تعاون کر رہے ہیں۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’والدین سے بھی تعاون کی امید ہے۔ اگر ان کا بچے بیمار ہو، کھانسی، بخار یا نزلہ ہو تو اسے چند دن کے لیے گھر بٹھانا چاہیے۔‘
 

شیئر: