Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 سعودی 100 طاقتور خواتین میں شامل

ٹاپ ٹین میں شامل رانیا محمود نشارسامالیاتی گروپ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا
امریکی میگزین فاربز نے مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین خواتین کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں چھ سعودی خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں بھی تین سعودی خواتین نے جگہ بنائی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق فہرست میں 23 ممالک کی خواتین شامل ہیں، مشرق وسطیٰ کی سو طاقتور خواتین کے اثاثے 500ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔
فاربز نے صنعت و تجارت کی دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی سو طاقتور ترین خواتین کے اثاثے 500ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔

فہرست میں 16 خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی کمپنیاں خود قائم کیں اور 21 وہ ہیں جو فیملی کی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔ 
تیرہ خواتین ایسی ہیں جو سرکاری اداروں کو لیڈ کررہی ہیں۔
2020 میں طاقتور ترین تاجر خواتین کی فہرست میں امارات سرفہرست ہے۔ 23 خواتین فاربز کی فہرست کا حصہ ہیں۔ 

لبنی العلیان ساب بینک کی چیئرپرسن ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دوسرے نمبر پر مصر ہے جہاں 9 خواتین کا انتخاب کیاگیا ہے۔ اس کے بعدلبنان اور سلطنت عمان کا نمبر ہے۔
غیر عرب خواتین میں برطانیہ سرفہرست ہے جس کی سات خواتین فہرست میں شامل ہیں۔ 

سعودی خاتون سارہ السحیمی تداول کی چیئرپرسن ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا

اس سال فاربزکی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل سعودی خواتین میں رانیا محمود نشارساما مالیاتی گروپ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ہیں۔ یہ اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ 
دوسری خاتون سارہ السحیمی تداول کی چیئرپرسن ہیں جبکہ تیسری شخصیت لبنی العلیان ہیں جو ساب بینک کی چیئرپرسن ہیں۔ 

شیئر: